ممکنہ نجکاری کیخلاف سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کا احتجاج‘ مریض دربدر‘ صورتحال سنگین

ممکنہ نجکاری کیخلاف سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کا احتجاج‘ مریض دربدر‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)ملتان کے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کی کال پر ملتان میں ڈاکٹرز پیرا میڈیکس کی نشتر ہسپتال اور چلڈرن کمپلیکس کے آوٹ ڈور آپریشن تھیٹر، شعبہ ریڈیالوجی اورپیتھالوجی میں نویں روز بہی ہڑتال جاری رہی ہے۔جسکی وجہ سے (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

مریض علاج معالجہ کیلئے خوار ہوتے ہوئے نظر آئے ہیں۔اس کے علاؤہ نو روز کے دوران درجنوں مریضوں کے آپریشن ملتوی ہوئے ہیں،نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری میں بہی ہڑتال کی گئی،مریض بہی حکومت مخالف مظاہرے میں شریک،کئی خواتین مریض فٹ پاتھ پر بیٹھی ہڑتال ختم ہونے کا انتظار کرتی رہیں۔معلوم ہوا ہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب نے ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے آوٹ ڈور آپریشن تہیٹر،ریڈیالوجی اور پتہالوجی میں نویں روز بہی ہڑتال جاری رکہی گئی،ملتان میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے نویں روز بہی نشتر ہسپتال اور چلڈرن کمپلیکس کے آوٹ ڈور سمیت آپریشن تہیٹر،پتہالوجی اور ریڈیالوجی میں ہڑتال کی گئی،گرینڈ ہیلتھ الائنس ملتان کے زیر اہتمام نشتر ہسپتال میں ڈاکٹرز،پیرا میڈیکس اور ایپکا تنظیموں نے ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف آوٹ ڈور بند کروانے کے بعد بہرپور احتجاجی مظاہرہ بہی کیا، رہنماوں کا کہنا تہا کہ حکومت مذاکرات کرنے کی بجائے دباو کے ذریعے ہڑتال ختم کروانا چاہتی ہے تاکہ کالے قانون ایم ٹی آئی کو سرکاری ہسپتالوں پر نافذ کیا جا سکے۔جبجہ دوسری جانب نشتر ہسپتال اور چلڈرن کمپلیکس کے آوٹ ڈور میں نویں روز بہی ہڑتال کے باعث معائنہ کروانے اور انسولین لینے کے لئے آئے بزرگ مریض،خواتین نوجوان اور بچے خوار ہوتے رہے،اس موقع پر مریض بہی ڈاکٹزز کی جانب سے کئے جانے والے مظاہرے میں شریک ہو گئے اور حکومت وقت کے خلافبھرپور نعرے بازی کی، ہڑتال کے باعث نویں روز بھی کئی آپریشن منسوخ ہوئے۔واضح رہے اس سے قبل بھی آٹھ روز کے دوران درجنوں مریضوں کے آپریشن ملتوی کر دئیے گئے تھے،اور نشتر انتظامیہ سرکاری ملازمین سے ڈیوٹی کروانے میں مکمل ناکام ہو گئی ادہر گرینڈ ہیلتھ الائنس نے احتجاج اور ہڑتال کا دائرہ کار بڑہاتے ہوئے نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری کے آوٹ ڈور میں بھی ہڑتال کی۔
ڈاکٹرز ہڑتال