بہاولپور میں کانفرنس‘ چیمبر ز صدور‘عہدے داروں کی شرکت‘ اہم امور پر تبادلہ خیال

  بہاولپور میں کانفرنس‘ چیمبر ز صدور‘عہدے داروں کی شرکت‘ اہم امور پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورو رپورٹ ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں گزشتہ روز "1st Regional Chambers Presidents' Conference" کا انعقاد کیا گیا۔جس میں بہاولپور چیمبر کے صدر جاوید اقبال چوہدری، سینئر نائب صدر احمد بلال، نائب صدر محمد الیاس (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

خان، خانیوال چیمبر کے صدر ضیاء الرحمن، وہاڑی چیمبر کے صدر محمد غضنفر علی، سکھر چیمبر کے صدر رضوان الحق، ملتان چیمبر کے سینئر نائب صدرمیاں راشد اقبال کے علاوہ بہاولپور چیمبر کے سابق صدور ڈاکٹر رانا محمد طارق خان، امیر یوسف علی خان، سیٹھ محمدارشد، محبوب ناصر چوہدری، چوہدری عبد الستار، ملک محمد اعجاز ناظم، مبشر حسین، اراکین ایگزیکٹو کمیٹی اور دیگر ممبران کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ کانفرنس میں بہاولپور چیمبر اور ریجنل چیمبرز کے مابین تعلقات رابط کو مضبوط و مستحکم کرنا، ٹریننگ و سیمینارمیں تمام چیمبرز نمائندگان کی شرکت کو یقینی بنانا، جنوبی پنجاب CEPCکے منصوبے کے تحت اکنامک زون کا قیام اور ریجن کو مٹر وے سے لنک کرانا،ریجن کے موٹروے تمام چیمبر کی کی تجارتی وحکومتی، دیگر بڑے چیمبر ز اور FPCCI کے کاروباری وفود میں نمائندگی، جنوبی پنجاب میں EXPO Centerکا قیام، ٹیکس اصلاحات اورچیمبر کی جانب سے حکومتی بجٹ میں مشترکہ تجاویز پیش کرنا، 50 ہزارسے زائد ٹرانزیکشن پر CNICکی شرط، کاٹن پر 10% کھل پر 8%سالونٹ انڈسٹری پر 10% ٹیکس، مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے لائسنس کی تجدید پر ٹیکس میں ہزار گناہ اضافہ، خطہ کی چھوٹی صنعت /صنعتکاروں (SMEs)کو مزید فعال کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے NOCاور Annual Rental Chargesکی بھاری رقوم کی ادائیگی کے نوٹسزاور محکمہ ماحولیا ت سے متعلقہ مسائل زیر بحث لائے گئے۔ صدر چیمبر جاوید اقبال چوہدری نے تمام معزز مہمانوں کا پہلی چیمبرز صدور کانفرنس میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیااور کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد ریجن کے تمام مسائل کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی تمام چیمبرز ریجنل چیمبر ز کانفرنسزکے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور اس کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ بھی آپ سب کو بھیجا جائے گا۔ ریجن کے مختلف چیمبرز سے آنیوالے صدور نے پہلی RCPCکی کانفرنس کے انعقاد پر صدر چیمبر بہاولپور چیمبر کو مبارک باد پیش کی اور بہاولپور چیمبرکے اس قدام کے سراہتے ہوئے کہا کہ آج کی اس تقریب میں جو بھی امور زیر بحث لائے گئے تمام چیمبرز ان پر باہمی مشاورت سے اپنے اپنے پلیٹ فارم سے ایک آواز ہوکر اپنے مطالبات کے لیے مقامی، صوبائی و وفاقی ایوانوں تک اپنے مسائل کو حل کرانے کی بھر پور کو شش کریں گے تاکہ اس خطے کی معیشت مزید مستحکم بنائی جاسکے۔ بہاولپور چیمبر اورتمام ریجنل چیمبرز کے مابین مفاہمتی یاد داشت کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے اور آخر میں مہمانوں کے اعزاز میں چیمبر کی یاد گاری شیلڈز و سوینئر پیش کیے گئے۔
بہاولپور چیمبر