افغان فورسز کی کارروائی، 3طالبان کمانڈرز سمیت 15ہلاک، 4زخمی 

            افغان فورسز کی کارروائی، 3طالبان کمانڈرز سمیت 15ہلاک، 4زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان صوبہ غزنی میں اسپیشل فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 طالبان کمانڈرز سمیت 15 طالبان شدت پسند وں کو ہلاک جبکہ دیگر 4کو زخمی کر دیا،طالبان کمانڈرز کی شناخت ارشاد، حمزہ اور صابر کوچی نے ناموں سے کی گئی ہے۔ افغان وزارت دفاع(ایم او ڈی)نے ایک بیان میں کہا صوبہ غزنی میں افغان اسپیشل فورسز کے ایک آپریشن میں کم از کم 15طالبان ہلاک ہوگئے۔یہ کارروائی غزنی کے خواجہ عمری ضلع کے قلع برکات، زارا قلعہ اور ورسک گاؤں میں کی گئی۔بیان کے مطابق ہلاک شدگان میں دو غیر ملکی شہری اور تین طالبان کمانڈر بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ طالبان کمانڈروں کی شناخت ارشاد، حمزہ اور صابر کوچی کی حیثیت سے کی گئی ہے جو اس ضلع میں تباہ کن سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ابھی تک طالبان عسکریت پسند گروپ نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔غزنی افغانستان کے وسطی حصے کے غیر مستحکم صوبوں میں شامل ہے جہاں باغی اس کے متعدد اضلاع میں سرگرم عمل ہیں۔واضح رہے افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کو صدر ٹرمپ نے آخری مراحل میں اچانک ختم کردیا تھا جس کے بعد سے افغانستان میں حملوں میں شدت آئی ہے جبکہ تاحال صدارتی الیکشن کے نتائج کا بھی اعلان نہیں کیا گیا۔
افغان فورسز کارروائی 

مزید :

علاقائی -