آتشزدگی کے دو مختلف واقعات، لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا

     آتشزدگی کے دو مختلف واقعات، لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں آتشزدگی کے دو مختلف واقعات میں لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ ریسکیو فائر فائٹرز نے بروقت کاروائی کرکے آگ پر قابو پالیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ شباب چوک کے قریب کپڑے کی فیکٹری کے یونٹ میں آگ لگ گئی، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کا دوسرا واقعہ جیل روڈ پر واقع موبائل کپمنی کی فرنچائیز میں پیش آیا۔ ریسکیو حکام اطلاع ملتے موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں مصروف ہوگئے۔ فائرفائیٹرز نے ایک گھنٹے کے بعد آگ پر قابو لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید :

علاقائی -