پولیس افسران سائلین کی دادرسی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں، اشفاق خان

پولیس افسران سائلین کی دادرسی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں، اشفاق خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ پولیس افسران سائلین کی دادرسی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ہرسائل سے خوش اخلاقی اور عزت سے پیش آئیں۔ امن وامان کا قیام اور لوگوں کی جان و مال کاتحفظ محکمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ کھلی کچہری کے موقع پر کیا۔ شہریوں نے اپنے مسائل سے ڈی آئی جی آپریشنزکو آگاہ کیا۔اشفاق خان نے شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات صادر کئے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کی براہِ راست محکمہ پولیس کے افسران تک رسائی یقینی بنانا ہے تاکہ شہری زیادہ پرْاعتماد انداز میں مسائل کے حل کیلئے رجوع کرسکیں۔تمام ایس ایچ اوز شام 04 بجے تا06 بجے اپنے دفاتر میں شہریوں کے مسائل باقاعدگی سے سنیں۔

مزید :

علاقائی -