سٹی ٹریفک پولیس کی ٹریفک آگاہی مہم، ٹریفک قوانین پر خصوصی لیکچرز دیئے گئے

سٹی ٹریفک پولیس کی ٹریفک آگاہی مہم، ٹریفک قوانین پر خصوصی لیکچرز دیئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس کی ٹریفک آگاہی مہم سکولوں، کالجوں، سرکاری و نیم سرکاری اداروں،بس اڈوں اور ویگن اسٹینڈز کے علاوہ مساجد تک جا پہنچی، روڈ سیفٹی آفیسرز اور ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے شہرکی مختلف مساجد میں ٹریفک قوانین پر خصوصی لیکچرز دیئے، انہوں نے کہاکہ حادثات کی شرح صرف اور صرف شہریوں کو ٹریفک قوانین پر اخلاقی طور آمادہ کرتے کی کم کی جا سکتی ہے، انہوں نے کہاکہ حادثات قسمت میں نہیں لکھے ہوتے بلکہ یہ ہمارے غیر ذمہ دارانہ رویوں کیوجہ سے رونما ہوتے ہیں،شہریوں کو حادثات کے اسباب اور ان سے ہونے والے نقصانات بارے آڈیو، ویڈیو کلپس کی مدد سے آگاہی دی جا رہی ہے
،انسان کی تھوڑی سی غفلت سے بڑے سے بڑا حادثہ رونما ہو جا تا ہے اور سب سے زیادہ نقصان احتیاطی تدابیر نہ اپنانے کیوجہ سے ہو رہا ہے، ان کا کہناتھاکہ شہریوں کو یہ باور کروایا جا رہا ہے کہ قوانین کی پاسداری میں انہی کا ہی فائدہ ہے، ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے نہ صرف خود کو بلکہ دوسرے شہریوں کو بھی محفوظ کیا جا سکتا ہے

مزید :

علاقائی -