تعلیمی اداروں کے گرد نواح میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

  تعلیمی اداروں کے گرد نواح میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کا شہر بھر کے تعلیمی اداروں کے گرد نواح میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ستائئیسویں روز بھی جاری رہا۔لاہور پولیس نے ابتک511 منشیات فروش گرفتار کرکے 496مقدمات درج کئے۔ تفصیلات کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران سٹی ڈویڑن نے121، کینٹ ڈویڑن 102، سول لائن ڈویڑن42، صدر ڈویڑن117، اقبال ٹاؤن ڈویڑن53جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویڑن نے76ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے212کلوگرام سے زائد چرس،1240نشہ آور کیپسول،64.5 گرام آئس، 613گرام ہیروئن،21کلوگرام سے زائد افیون،09کلوسے زائد بھنگ اور4336 لِٹرشراب بھی برآمدکی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں انہیں منشیات و دیگر جرائم سے محفوظ رکھنے کیلئے والدین، اساتذہ، پولیس اور سول سوسائٹی سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ جرائم کا ارتکاب کرنے والے سماج دشمن عناصر کی بروقت نشاندہی کی جائے تاکہ ان کا فوری طور پر سد باب ممکن بنایا جا سکے۔

مزید :

علاقائی -