چوہنگ میں کھیتوں سے نومولود بچی برآمد،چائلڈ پروٹیکشن کے سپرد

  چوہنگ میں کھیتوں سے نومولود بچی برآمد،چائلڈ پروٹیکشن کے سپرد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت کے علاقہ چوہنگ میں کھیتوں سے نومولود بچی،قلعہ گجر سنگھ اور ہربنس پورہ سے دوافراد کی لاشیں برآمد، شاہدرہ ٹاؤن میں حادثے کا زخمی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں 45سالہ جبکہ ہربنس پورہ میں 55 سالہ نامعلوم شخص کی ملنے والی لاشوں کو مردہ خانے بھجوا دیاگیا، شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ فیروز والا کچہری کے سامنے تین روز قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالا اجمل ہسپتال میں دم توڑ گیا،نومولود بچی کو چائلڈ پروٹیکشن کے سپرد کردیا گیا۔

مزید :

علاقائی -