ای چالان نادہندگان کے خلاف کارروائی کیلئے ٹیمیں تشکیل

    ای چالان نادہندگان کے خلاف کارروائی کیلئے ٹیمیں تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کی ہدایت پر ای چالان نادہندگان کے خلاف کارروائی کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں گئیں، جس کے بعد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے۔ای چالان نادہندہ گاڑیوں کو پولیس اسٹیشن میں بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ای چالان نادہندہ گاڑیوں کی خلاف کارروائی کیلئے17سپیشل اسکواڈز جبکہ 34ٹریفک وارڈن بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
اس موقع پر سی ٹی او کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر عادی اور زیادہ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کو روکا جارہا ہے اوران کے کاغذات قبضہ میں لیے جائیں گے جو کہ ای چالان جمع کروانے کے بعد واپس دئیے جائیں گے۔سی ٹی او کا مزید کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیادپر ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ای چالاننگ سے ٹریفک سسٹم میں بہتری اور حادثات میں واضح بہتری آرہی ہے،شہری پریشانی سے بچنے کیلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔

مزید :

علاقائی -