پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے فضل الرحمن کے پاؤں پڑ رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے فضل الرحمن کے پاؤں پڑ رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ پر لعنت بیجنے والے آج اپنی کرسیاں بچانے کیلئے مولانا فضل الرحمن کے پاؤں پڑ رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا شیخ رشید صاحب آپ نے صرف 14ماہ میں ریلوے کو مزید دس سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔ریلوے کی جعلی بھرتیوں کا اندازہ حالیہ قراندازی سے لگایا جا سکتا ہے۔قراندازی کے ذریعے بھی شیخ رشید اور ان کے بھتیجے کے حلقوں کے ووٹرز 842نام نکل آتے ہیں۔شیخ رشید صاحب آپ کی نااہلی نے سعد رفیق کی پانچ سالہ محنت ضائع کردی ہے۔
سعد رفیق نے پانچ سالوں مییں ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنادیا ہے تھا۔شیخ رشید صاحب آپ نے ریلوے کو سیاسی تھیٹر بنادیا ہے