موجودہ حالات میں دھرنا کشمیر کاز کے ساتھ دشمنی ہے،آصف سندھو

  موجودہ حالات میں دھرنا کشمیر کاز کے ساتھ دشمنی ہے،آصف سندھو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) تحریک انصاف کے رہنما ء چودھری آصف علی سندھونے کہا کہ مولانا فضل الرحمن وقت سے پہلے دھرنا دے رہے ہیں، حکومت کو تھوڑا وقت دینا چاہیے، اس وقت دھرنا دینا کشمیر کاز کے لئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نریندرمودی کا ایجنڈا پورا کر رہے ہیں۔


،رہنماء تحریک انصاف نے کہا کہ فضل الرحمن کو ایک اور دھچکا آزادی مارچ کے لئے سعودی عرب کی حمایت حاصل نہ کرنے کی شکل میں لگا ہے، سعودی سفارتخانے کے ذمہ داروں نے واضح کردیا کہ ان کا ملک موجودہ پاکستانی حکومت کے ساتھ کھڑا ہے اور اقدامات کی بھرپور سپورٹ کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان کے سیاسی حالات میں دخل دیتے نہ حکومت کے خلاف چلنے والی کسی تحریک کو سپورٹ کرتے ہیں،رہنماء تحریک انصاف نے کہا کہ وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے،فضل الرحمن ایجنڈا بتائیں تب بات ہوگی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مشروط بات کے لیے تیار ہیں لیکن مولانا میں نا مانوں کی رٹ لگائے ہوئے ہیں جو کہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کے انتہائی منافی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا اپنی تقریر میں ڈیزل کا لفظ استعمال کرنا اس طرح مناسب ہے کہ ڈیزل پاکستان میں ضرب المثل بن چکا ہے،رہنما ء تحریک انصاف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے پاس کوئی سیاسی ایشو نہیں، تبدیلی سے خائف عناصر سیاسی میدان میں مقابلہ کرنے کی بجائے دھرنے احتجاج کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر ملک کو نقصان نہیں پہنچا نے دیں گے، اسلام کے نام پر اسلام آباد پر قبضہ کی کوشش کرنا مناسب نہیں۔