وزیراعظم نے کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے قوم کے دل جیت لئے: ذکریا بٹ

  وزیراعظم نے کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے قوم کے دل جیت لئے: ذکریا بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ذکریا بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کا آغاز کرکے یوتھ کے اعتماد کو تقویت دی ہے جس نے عمران خان کو وزیراعظم بنانے کے لیے پی ٹی آئی کے ہراول دستے کا کردار ادا کیا وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کرکے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ان سے وابسطہ فیملیز کے دل بھی جیت لئے ہیں اور ایسے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے جس میں نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں تھامے نوکریوں کے حصول کے لیے مختلف اداروں کے چکر لگانے کی بجائے اپنا کاروبار شروع کرکے دوسرے لوگوں کو نوکریاں فراہم کریں گے اور ملک سے بیروزگاری کا خاتمہ کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے حکومت نے 10 لاکھ نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے 100 ارب روپے کے قرضے انتہائی آسان شرائط پر دیے جس میں 25 فیصد حصہ خواتین کو ہونگی۔
یہ وزیراعظم عمران خان کے ایک کروڑ نوکریاں دینے کے وعدے کی تکمیل کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا اب میں معاشی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے معیشت پر جاری جمود ختم ہوگیا ہے معیشت مستحکم ہوگئی ہے اور مشکل وقت ختم ہوگیا خوشحالی کا سفر شروع ہوگیاہے اب آنے والا ہر دن ملکی ترقی و خوشحالی میں اضافے کا دن ہوگا۔