اپوزیشن باہر جائیدادیں بنانے والوں کے خلاف مارچ کرے،کامران سیف

  اپوزیشن باہر جائیدادیں بنانے والوں کے خلاف مارچ کرے،کامران سیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ق) کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو اپنے کرپٹ لیڈروں سے نجات کیلئے آزادی مارچ کرنا چاہے جنہوں نے قومی دولت لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں اور کاروباری ٹائیکون بنائے ہوئے ہیں اور اب نیب کے شکنجے میں عدالتی فیصلوں پر جیل میں ہیں لیکن لوٹی گئی قومی دولت واپس کرنے کو تیار نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی ووٹوں سے اقتدار میں آئی جو اپنی مدت پوری کرے اپوزیشن مزید چار سال انتظار کرے۔

اور عوام میں اپنی مقبولیت بڑھائے انہوں نے کہا کہ پہلی بار ڈیزل کے بغیر حکومت برداشت نہیں ہورہی اقتداز کے مزے لوٹنے والے دوبارہ چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنے کیلئے بربادی مارچ کی تیاریاں کررہی ہیں