موجودہ حالات میں ملک سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا،عاکف سعید

موجودہ حالات میں ملک سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا،عاکف سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) موجودہ حالات میں پاکستان کسی سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتایہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے آزادی مارچ اور اِس حوالے سے حکومتی وزراء کے غیر ذمہ دارانہ بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دانش مندی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے اپنے تمام تر اختلافات ختم کر دیں۔ اُنھوں نے فریقین کو متنبہ کیا کہ پاکستان اور اسلام دشمن قوتیں تاک میں ہیں کہ کسی طرح پاکستان کی سالمیت کو زک پہنچائی جائے۔ لہٰذا حکومت اور اپوزیشن اپنے اپنے سیاسی مفادات پر ملکی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے افہام و تفہیم سے کام لیں۔ اس حوالے سے حکومت کی ذمہ داری اپوزیشن سے زیادہ ہے کہ وہ کسی بات کو انا کا مسئلہ نہ بنائے تاکہ ملک میں امن قائم ہو اور وہ یکسوئی سے بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں۔

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے اس بیان پر کہ وہ پاکستان کا پانی روک دیں گے‘ تبصرہ کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ یہ بدترین قسم کی آبی جارحیت ہو گی جس کا پاکستان کو جواب دینے کا پورا حق حاصل ہو گا۔ اُنھوں نے کہا کہ اگر مودی نے یہ حماقت کی تو خطے کا امن تباہ و برباد ہو جائے گا جس کا ذمے دار بھارت ہوگا۔