لیگی رہنماؤں کی پیر اشرف رسول کوجنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد

لیگی رہنماؤں کی پیر اشرف رسول کوجنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیروزوالہ (نامہ نگار )مسلم لیگ (ن)ضلع شیخوپورہ تحصیل فیروزوالہ شرقپور مریدکے اور دیگر تنظیموں کے اراکین ایم پی اے میاں عبدالرؤف، سابق ایم این اے رانا افضال حسین، سابق ایم پی اے عارف خان سندھیلہ،محمود اختر گورائیہ، تحصیل صدر فیروزوالہ حاجی ظفر احمد مظفر، حکیم محمد سلیم، منیر احمد شامی نے مسلم لیگ (ن)کے ایم پی اے پیر محمد اشرف رسول کو لاہور ڈویژن مسلم لیگ (ن)کا جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

اور امید ظاہر کی کہ ایم پی اے پیر اشرف رسول کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)منظم ہو کر جدوجہد کریں گے اور مسلم لیگ (ن)کے قائدین میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف اور رانا تنویر حسین کی قیادت میں پارٹی کو منظم اور متحد بنانے میں اپنے کردار ادا کریں گے پارٹی کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔