اسلام کی روشن تعلیمات انسانیت کی ہدایت کا سرچشمہ ہیں،زاہد محمود

اسلام کی روشن تعلیمات انسانیت کی ہدایت کا سرچشمہ ہیں،زاہد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) اسلام کی روشن تعلیمات انسانیت کی ہدایت کا سرچشمہ ہیں۔قرآن وسنت کے احکامات پر عمل پیرا ہونے سے ہی ملک میں امن وسکون قائم ہوگا۔امن ہر مذہب اور ہرقوم کی مشترکہ ضرورت ہے۔کسی بھی معاشرے کی تعمیر وترقی اور خوش حالی کیلئے امن کا قیام نہایت ضروری ہے۔ اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جس کے نفاذ کی بنیاد قیام امن ہے۔ نبی اکرم ﷺ کا دیا ہوا نظام ہر دور میں امن کا ضامن رہا ہے۔قیام امن کیلئے اسلام نے اتنا جامع قانون انسانیت کو دیا ہے جس کی بدولت تاقیامت گمراہی سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

معاشرے پاکیزہ وبہتر بنانے اور معاشرتی برائیوں کے سدباب کیلئے علماء کرام کا کردار قابل قدر ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی علماء کونسل کے چیئرمین اور انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جس نے دنیا کی اچھائی اور برائی کے تمام مصنوعی معیاروں کو ختم کرکے اخلاق حسنہ کے زریں اصولوں پر انسانیت میں مساوات،عدل وانصاف اور بھائی چارے کا سبق دیا اور آپس میں رواداری اور محبت کا درس دیا ہے۔