ملک بھر میں صنعتی،کمرشل صارفین کیلئے یکساں گیس ٹیرف کا نفاذ  کیا جائے،پروگریسو گروپ کا  حکومت سے مطالبہ

ملک بھر میں صنعتی،کمرشل صارفین کیلئے یکساں گیس ٹیرف کا نفاذ  کیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) لاہور ایوان صنعت و تجارت کے ممبران پر مشتمل پروگریسو گروپ نیمطالبہ کیا ہے کہ پنجاب میں کمرشل اور انڈسٹریز کے لئے گیس ٹیرف باقی دیگر صوبوں کے برابر لایا جائے۔پروگریسو گروپ کے صدر خالد عثمان اور نائب صدر محمد ارشد چوہدری نے حکومت سے مشترکہ اپیل میں کہا ہے کہ آٹھاویں ترمیم کے بعدصوبہ پنجاب کے کمرشل اور انڈسٹریز کو تینوں صوبوں کی نسبت تقریباً تین گناہ زیادہ مہنگی گیس فراہم کی جا رہی ہے جس کے نتیجیمیں صوبے میں کاروبارکرنے میں لاگت زیادہ ہے اور اس کی مصنوعات قومی اور بین الاقوامی منڈیوں میں مقابلہ نہیں کر سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح قانون بہت ہی عجیب ہے جس میں کسی ملک کے ایک صوبے کو ایک ہی ملک کے دوسرے صوبوں میں کی نسبت گیس مہنگی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب میں صنعتوں اور تجارتی یونٹوں کو رواں سال دوسرے صوبوں کے برابر گیس ٹیرف فراہم کیا جائے۔ 

مزید :

کامرس -