کاشتکاروں کو زرعی اجناس کی پیداوار میں بڑھتی ہوئی کمی روکنے کیلئے فوری جڑی بوٹیوں کی تلفی کی ہدایت  

کاشتکاروں کو زرعی اجناس کی پیداوار میں بڑھتی ہوئی کمی روکنے کیلئے فوری جڑی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(بیورورپورٹ) ماہرین زراعت نے بتایا کہ زرعی سائنسدانوں اور کاشتکاروں کے درمیان روابط بڑھا کر اجناس کی پیداوار میں اضافہ ممکن بنایا جا سکتا ہے نیز اس اضافہ کے باعث اجناس کی برآمد ملکی معیشت کو مستحکم اور اقتصادی حالت کو بہتر بنانے میں بھی معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ کاشتکاروں کی تعلیم و تربیت اورا نہیں جدید رجحانات سے آگاہ کرنے سمیت مشاورت، رہنمائی و معلومات کی فراہمی کے سلسلہ میں جمعہ کو اے پی پی سے ملاقات کے دوران جامعہ زرعیہ فیصل آبا د کے ماہرین زراعت نے بتایا کہ پیداواری ٹیکنالوجی سے استفادہ، کیمیائی کھادوں کا بر وقت استعمال، منظور شدہ بیجوں کی بوائی، سفارش کردہ زہروں کا سپرے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی اشد ضروری ہے جو کہ پیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھادیں اور کرم کش ادویات کیڑوں میں قوت مدافعت کو روکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زمیندار، کاشتکار، کسان کسی بھی قسم کی معلومات، اطلاعات، رہنمائی یا مسائل کے سلسلہ میں کسی بھی وقت ماہرین زراعت سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ 

مزید :

کامرس -