مستحکم تجارتی تعلقات کیلئے وفود کے تبادلوں کو یقینی بنایا جائے، قائم مقام قونصلر عراق

      مستحکم تجارتی تعلقات کیلئے وفود کے تبادلوں کو یقینی بنایا جائے، قائم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (کامرس ڈیسک)پاکستان میں عراق کے قائمقام قونصلر عبدلسلام صدام محیسن نے کہا ہے کہ عراق،پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے دونوں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان تعلقات تاریخی ہیں اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر صدر چیمبر صبور ملک سے گفتگو کرتے ہوئے قائمقام قونصلرنے کہا کہ تجارتی تعلقات کو مستحکم بنانے کے لیے چیمبر آف کامر س کے درمیان وفود کے تبادلوں کو یقینی بنایا جائے گا۔ تعمیرات، زراعت، چاول اور سیاحت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ پاکستانی زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ عراق میں امن و امان کی صورتحال اب بہتر ہے۔ کنسٹرکشن کے شعبے میں سرمایاکاری کے مواقع سے فائدہ اٹھایا جائے۔ پاکستانی چاول کی عراق میں خاصی مانگ ہے۔ پاکستان اور عراق کے نجی شعبے کے درمیان روابط مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں راولپنڈی چیمبر کی کوششیں اور کردار قابل ستائش ہے۔ اس موقع پر صدر صبور ملک نے قائم مقام قونصلر جنرل کو چیمبر کی جاری سرگرمیوں پرمختصر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ عراق اور پاکستان کے درمیان چیمبر آف کامرس کی سطح پر تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔
سیاحت کا شعبہ اہم ہے۔پاکستانی زائرین کی ایک بڑی تعداد نجف اشرف اور دیگر شہروں کا دورہ کرتی ہے۔ ویزہ پالیسی میں نرمی لائی جائے، دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست پروازوں کا دائرہ کار بھی بڑھایا جائے۔ تاکہ زائرین کو بہتر سفری سہولتیں میسر آسکیں۔متوقع شعبوں میں سرمایا کاری کے فروغ کے لیے فہرستوں کا تبادلہ کیا جائے۔ آ رسی سی آئی، عراقی چیمبر آف کامرس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر نوشیروان خلیل خان، نائب صدر محمد حمزہ سروش اور مجلس عاملہ کے اراکین بھی موجود تھے۔

مزید :

کامرس -