الیکشن کمیشن میں الیکٹورل مینجمنٹ کورس کے آٹھویں بیچ کی تقریب اختتام پذیر ہوگئی

الیکشن کمیشن میں الیکٹورل مینجمنٹ کورس کے آٹھویں بیچ کی تقریب اختتام پذیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن میں الیکٹورل مینجمنٹ کورس کے آٹھویں بیچ کی تقریب اختتام پذیر ہوگئی، ابتک کل تربیت حاصل کرنے والے افسران کی تعداد 221 ہو گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق تربیت کا مقصد الیکشن کمیشن کے آفیسرز کی استعداد کو بڑھانا ہے۔ فیڈرل الیکشن اکیڈمی میں 29 افسران کو ای ایم سی کی تربیت دی گئی، الیکٹورل مینجمنٹ کورس میں افسران کو بین الاقوامی معیار کے مطابق انتخابی معاملات، الیکشن ایکٹ اور رولز پر تربیت دی گئی۔ بین الاقوامی ماہرین نے افسران کو پولیٹیکل فنانس ونگ، جنڈر اور لیگل فریم ورک کے موضوعات پر بریج ٹریننگ کرائی گئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق الیکٹورل مینجمنٹ کورس آٹھ ہفتوں پر محیط تھا، اس سے قبل 7 بیجز میں سکیل 17 اور 19 کے 191 افسران تربیت حاصل کر چکے ہیں جبکہ کل تربیت حاصل کرنے والے افسران کی تعداد 221 ہو گئی ہے
الیکٹو

مزید :

صفحہ آخر -