صدر مملکت عارف علوی آج سے جاپان کا سرکاری دورہ کریں گے

صدر مملکت عارف علوی آج سے جاپان کا سرکاری دورہ کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آئی این پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی (آج)ہفتہ سے جاپان کا سرکاری دورہ کریں گے،ڈاکٹر عارف علوی کی غیر موجودگی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی قائمقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے جب سے صدر مملکت کا منصب سنبھالا ہے انہوں نے سرکاری طور پر غیر ملکی دورہ نہیں کیا، (آج) ہفتہ سے وہ جاپان کا پہلا سرکاری دورہ کر رہے ہیں، ان کی غیر موجودگی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی قائمقام صدر کے فرائض سرانجام دیں گے۔ڈاکٹر عارف علوی کی غیر موجودگی تک چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ایوان صدر میں سرکاری فرائض سرانجام دیں گے۔ 
 صدر مملکت

مزید :

صفحہ آخر -