بھارت، بنکوں کے انضمام کیخلاف ملازمین کا 22اکتوبر کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان 

بھارت، بنکوں کے انضمام کیخلاف ملازمین کا 22اکتوبر کو ملک بھر میں ہڑتال کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آئی این پی)بھارت بھر میں 22اکتوبر کو آل انڈیا بینک ایمپلائز ایسوسی ایشن اور بینک ایمپلائز فیڈریشن آف انڈیا کی جانب سے ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے،دونوں یونینز کا کہنا ہے کہ ہم بنکوں کے انضمام کی مخالفت میں ہڑتال کر رہے ہیں،ہم سمجھتے ہیں کہ یہ انضمام بنکوں کی نجکاری کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق بھارت بھر میں 22اکتوبر کو   آل انڈیا بینک ایمپلائز ایسوسی ایشن اور بینک ایمپلائز فیڈریشن آف انڈیا کی جانب سے ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔دونوں یونینز کا کہنا ہے کہ ہم یونینز کے انضمام کی مخالفت میں ہڑتال کر رہے ہیں۔ہم سمجھتے ہیں کہ یہ انضمام بنکوں کی نجکاری کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔ لہٰذا ہمیں ایسی حرکتوں کی سختی سے مخالفت کرنے کی ضرورت ہے۔
بنکوں کا انضمام 

مزید :

صفحہ آخر -