وزیر اعظم سوموار کو کراچی کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم سوموار کو کراچی کا دورہ کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان پیر 21 اکتوبر کو کراچی کا دورہ کریں گے، وزیر اعظم کراچی میں مسائل کے حل کے لیے اہم مشاورت کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پیر کے روز صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کا دورہ کریں گے، اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم گورنر سندھ، وفاقی وزرا اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم کراچی میں مسائل کے حل کے لیے اہم مشاورت کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان چائنہ پاور پراجیکٹ کا افتتاح بھی کریں گے۔
وزیر اعظم

مزید :

صفحہ آخر -