حکومت تندہی سے ترقیاتی ایجنڈے پر عملدرآمدکر رہی ہے،خسرو بختیار

       حکومت تندہی سے ترقیاتی ایجنڈے پر عملدرآمدکر رہی ہے،خسرو بختیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت تندہی سے ترقیاتی کاموں کو جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ صوبوں کے عوام کے لئے بھی وفاقی حکومت کی جانب سے ہر طرح کی مدد اور تعاون جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ حکومت تندہی سے اپنے ترقیاتی ایجنڈے پر عملدرآمدکر رہی ہے جبکہ وزارتوں اور ڈویژنوں کو ڈی ڈی ڈبلیوپی میں منصوبوں کے عمل کو تیز کرنا ہو گااور وفاقی وزیر نے کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے وزارتوں ا ور ڈویژنز پی سی ونز پلاننگ کمیشن کو جمع کرانے ہونگے ،ملک بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کی نگرانی کے قائم کمیٹیاں بھی متحرک رہیں اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔
خسرو بختیار

مزید :

صفحہ آخر -