قصور :بچوں کو جنسی تشدد و حراست سے بچاﺅ کےلئے آگاہی مہم کا آغاز

  قصور :بچوں کو جنسی تشدد و حراست سے بچاﺅ کےلئے آگاہی مہم کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور (بیورورپورٹ)پولیس کا آر پی شیخوپورہ ریجن سہیل حبیب تاجک کی خصوصی ہدایات اور ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت کی زیر نگرانی بچوں کو جنسی تشدد اور جنسی حراست سے بچاﺅ کے حوالے سے سپیشل آگاہی مہم کا آغاز کیاہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزآر پی او شیخوپورہ ریجن کی طرف سے ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او زکو تحریری مراسلہ جاری ہوا۔جس میں ہدایت کی گئی کہ نماز جمعہ کے دوران علماءاکرام اسلام کی روشنی میں بچوں کیساتھ جنسی بداخلاقی کے حوالے سے لیکچردیں۔مراسلہ میںتحریرکیاگیاکہ ضلع قصورمیں بچوں کیساتھ جنسی بداخلاقی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کیلئے علماءکرام اپنا کردار ادا کریں اور قرآن مجید اور احادیث کی روشنی میں لوگوں میں احساس ذمہ داری پیدا کریں۔پولیس افسران نے امام مساجد وں میں ہدایت نامہ تقسیم کیاکہ جمعہ کے خطباءکے دوران شہریوں کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے بچوں کی حفاظت کیلئے خصوصی ہدایات پر عمل کریں اور اس کےساتھ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقہ کی مساجد میں بھی لیکچر دئیے اور شہریوں کو بتایا کہ ان سنگین جرائم کی روک تھام کیلئے آپ کا تعاون ہمارے بچوں اور نوجوان نسل کی دینی و دنیاوی تربیت میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔معاشرے سے ایسی تباہ کن برائیوں کے خاتمہ کیلئے پولیس اور دوسرے قانون نافذ کرنے اداروں کے ساتھ ساتھ ہر فرد کا بھی مشترکہ فرض بنتا ہے کہ وہ ایسے درندہ صفت لوگوں کی بروقت نشاندہی کریں تاکہ فی الفور ان کےخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔


مہم کا آغاز 

مزید :

صفحہ آخر -