سعودی عمرہ پالیسی سے آسانیاں پید ا ہوئیں، زائرین کی خواری ختم ہو گئی: چودھری محمد افضل 

    سعودی عمرہ پالیسی سے آسانیاں پید ا ہوئیں، زائرین کی خواری ختم ہو گئی: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(انٹرویو،میاں اشفاق انجم،تصاویر،ایوب بشیر)ہادی مسارات کو ایک لاکھ 22ہزار عمرہ کروانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے،لاہور، کر ا چی،اسلام آباد،ملتان،پشاور،آزاد کشمیر،مکہ،مدینہ میں ہادی مسارات کا وسیع نٹ ورک موجود ہے،تیز ترین عمرہ اپروول فراہم کرتے ہیں، ایک گھنٹہ میں عمرہ ویزہ بمعہ پیکیج دے سکتے ہیں،مسارات کا مکہ مکرمہ میں ہوٹلز کا اردو بولنے والے سٹاف کیساتھ اپنا نٹ ورک ہے،سیلز پوا ئنٹ اور بزنس پوائنٹ ہمارے دست بازو ہیں،ان خیالات کا اظہار ہادی مسارات گروپ پاکستان کے ڈائریکٹر چودھری محمد افضل نے رو ز نامہ پاکستان سے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا ہمارے گروپ کے چیئرمین چودھری محمد شہزاد کا نام مکہ،مدینہ میں ایک اعتما د کا نام بن چکا ہے،ہم اللہ کی توفیق سے ضیوف الرحمن کی خدمت عبادت سمجھ کر کرتے ہیں،چودھری محمد افضل نے کہا ہم نعروں اور وعدو ں کی بجائے عمل پر یقین رکھتے ہیں ہمارا تجربہ کار سٹاف اور سیلز اور بزنس پوائنٹ کا ملک بھر میں پھیلا ہوا وسیع نٹ ورک انفرادیت کا حامل ہے، سعودی عمرہ پالیسی سے آسانیاں پیدا ہوئی ہیں،عمرہ زائرین کی خواری ختم ہو گئی ہے،شروع شروع میں مشکلات کا سامنا رہا ہے،عمرہ مہنگا ہوا ہے اس کا اثر پڑے گا،پیکیج کیساتھ عمرہ ویزہ جاری کرتے ہیں،دوسری دفعہ عمرہ کرنیوالوں پردو ہزار ریال ختم کرنے سے مثبت اثرا ت مر تب ہوئے ہیں،300ریال بھی ختم ہونا چاہیے،ہادی مسارا ت رزق حلال پر یقین رکھتا ہے،آن لائن نظام ہے ہمارے جدید دفاتر ملک بھر میں خدمت کر رہے ہیں۔
چودھری ایم افضل

مزید :

صفحہ آخر -