ڈالر 12پیسے مہنگا، سٹاک ایکسچینج میں بھی مندی، سرمایہ کاروں کو ساڑھے 41ارب کا نقصان

    ڈالر 12پیسے مہنگا، سٹاک ایکسچینج میں بھی مندی، سرمایہ کاروں کو ساڑھے 41ارب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں خریدمیں 7پیسے اور قیمت فروخت میں 12پیسے کااضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید7پیسے اور قیمت فروخت میں 12پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.90روپے سے بڑھ کر 155.97 روپے اورقیمت فروخت155.95روپے سے بڑھ کر 156.07روپے ہوگئی۔دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں استحکام،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادھر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوبھی اتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی تاہم کے ایس ای100 انڈیکس 33800کی نفسیاتی حدپرمستحکم رہا،مندی کے نیتجے میں سرمایہ کاروں 41ارب49کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت16.49فیصدکم جبکہ56فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس28پوائنٹس کمی سے33870پوائنٹس پر بندہوا۔جمعہ کومجموعی طورپر367کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے136کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،207کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ24کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 41ارب49کروڑ10لاکھ60 ہزار 846 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر66کھرب39ارب23کروڑ 37لاکھ 68 ہزار 183 روپے ہوگئی۔
سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -