وزیراعلیٰ پنجاب کا مدینہ منورہ اور لیہ  ٹریفک حادثات میں عمرہ زائرین سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

      وزیراعلیٰ پنجاب کا مدینہ منورہ اور لیہ  ٹریفک حادثات میں عمرہ زائرین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مدینہ منورہ اور لیہ ٹریفک حادثات میں عمرہ زائرین سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومین کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغامات میں کہا کہ المناک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے لیہ کی انتظامیہ کو ٹریفک حادثے کے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات دیں اورحادثہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی۔
 اظہار افسوس

مزید :

صفحہ آخر -