پاکستان میں ایک قومی نصاب آئندہ سال نافذ کر دیا جائے گا: شفقت محمود

  پاکستان میں ایک قومی نصاب آئندہ سال نافذ کر دیا جائے گا: شفقت محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے پاکستان میں کئی نصاب رائج ہیں،سب کو اکٹھا کر کے ایک قومی نصاب بن رہا ہے، آئندہ سال نافذ ہو جائیگا، ٹیچرز ٹریننگ کیلئے بھی کام کر رہے ہیں، 700اساتذہ ہائر کیے ہیں، اساتذہ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ جمعہ کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ماڈل کالج ایف ایٹ ون میں کشمیر بلاک کا افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاایک نیا بلاک کالج میں بن رہا ہے،اسد عمر اور دیگر کی کاوش کا نتیجہ ہے،مجھے اسد عمر کے حلقہ میں کام کرنے کا موقع ملا،ہم تعلیمی اصلاحات لا رہے ہیں۔اسلام آباد کے سکولوں میں سہولیات کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 80کڑور کا پی سی ون بنایا ہے۔ سکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں میں لا رہے ہیں۔ پاکستان میں کئی نصاب رائج ہیں ان سب کو اکٹھا کر کے ایک قومی نصاب بن رہا ہے، اگلے سال سے ایک نصاب رائج ہو جائے گا اور یہ اہم پیش رفت ہوگی، اس موقع پر اساتذہ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا سرکاری سکولوں میں کپیسٹی کی کمی ہے،اسے پورا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شفقت محمود اس پر کام کر رہے ہیں اور ہم مشکور ہیں۔ پاکستان میں یکساں تعلیمی نظام لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
شفقت محمود

مزید :

صفحہ آخر -