روزنامہ آج کے بانی اور سینئر صحافی عبدالواحدیوسفی انتقال کرگئے

      روزنامہ آج کے بانی اور سینئر صحافی عبدالواحدیوسفی انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(پ ر) روزنامہ آج کے بانی اور سینئر صحافی عبدالواحدیوسفی گزشتہ شب بقضائے الٰہی انتقال کرگئے ہیں انکانماز جنازہ آج بروزہفتہ انکی رہائشگاہ واقع سٹریٹ 2سی شامی روڈ پشاور کینٹ سے اٹھایاجائے گا اور سٹریٹ ٹو میں واقع پارک میں گیارہ بجے نما ز جنازہ ادا کی جائے گی۔مرحوم کے پسماندگان میں فرزند محمد علی یوسفزئی، ارسلان جاوید یوسفزئی،داماد ڈاکٹر شہزاد دلدار اور عمر شفیع خان شامل ہیں۔آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے سابق ایگزیکٹورکن عبدالواحد یوسفی ملک گیر شناخت رکھنے والے نامور صحافی اور پشاور سے شائع ہونیوالے صوبے کے سب سے کثیر الاشاعت اخبار کے مالک ومدیر تھے، عبدالواحد یوسفی نے عملی صحافت کاآغاز 1959-60ء میں روزنامہ انجام پشاور سے بحیثیت سٹاف رپورٹر کیا، 1967ء سے 1994-95ء تک نیشنل پریس ٹرسٹ کے اخبار مشرق پشاور میں سٹاف رپورٹر، سینئر سٹاف رپورٹر، چیف رپورٹر، ڈپٹی ریذیڈنٹ ایڈیٹر، ریذیڈنٹ ایڈیٹر، مشرق گروپ کے ڈپٹی چیف ایڈیٹر اور مشرق گروپ کے نمائندہ خصوصی مقیم اسلام آباد کی حیثیت سے قابل قدر خدمات انجام دیں۔آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر حمید ہارون اور سیکریٹری جنرل سرمد علی نے عبدالواحد یوسفی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہار کیاہے۔
عبدالواحد یوسفی

مزید :

صفحہ آخر -