محصور کشمیریوں کے حق کیلئے آخری حد تک جائیں گے: سردار مسعود خان 

  محصور کشمیریوں کے حق کیلئے آخری حد تک جائیں گے: سردار مسعود خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (آئی این پی)آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے  برطانیہ کی حکومت اور پارلیمنٹ سے مقبوضہ جموں و کشمیر کا عوام کو قتل عام بند کرانے اور انہیں قید و بند کی اذیت   سے نکالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی فسطا ئیت  پسند حکومت کے ہاتھوں کشمیر کی تباہی و بربادی اور اسے ایک نو آبادی میں تبدیل کرنے کی کوشش پر خاموشی انسانیت  کے خلاف بھارتی جرائم کی توثیق سمجھی جائے گی۔ برطانوی دارلعوام میں ایک بڑی کانفرنس ے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ دنیا اُس کے جرائم سے نظریں چرائے لیکن عالمی برادری، دنیا میں پھیلی ہوئی کشمیری کمیونٹی اور دنیا کے با ضمیر شہریوں کوغیر قانونی اقدامات ختم کرانے اور مقبوضہ علاقے میں ظلم و جبر کا سلسلہ بند کرنے کے لیے عملی قدم اُٹھانا ہو گا۔تحریک کشمیر برطانیہ کے رہنما فہیم کیانی کی طرف سے منعقد کی گئی کانفرنس میں تمام جماعتوں سے تعلق رکھنے والے برطانوی دارلعوام اور دارلامرا کے اراکین  اور کشمیری کمیونٹی کے ممتاز رہنماؤں کی بڑی تعداد کے علاوہ چالیس سے زیادہ اراکین پارلیمنٹ نے بھی کانفرنس میں شرکت کی جن میں سے بیس سے زیادہ اراکین پارلیمنٹ نے اس کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔ اس وقت جبکہ برطانیہ کہ پارلیمنٹ یورپی یونین سے علیحدگی کے مسئلے پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے لیکن اس کے باوجود کشمیر کے حوالے سے ہونے والی اس کانفرنس میں بڑی تعداد میں اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کر کے کشمیر کے حوالے سے اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔  صدر آزاد کشمیر کے خطاب سے قبل اپنی تقریر میں لیبر پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر دفاع ٹام واٹسن نے اپنے خطاب میں بھرپور انداز میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو بد نام کرنے کی مذمت کرتے ہوئے قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے اور بے گناہ کشمیریوں پر مظالم اور مواصلاتی ناکہ بندی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اگرچہ تنازعہ کشمیر پیچیدہ اور مشکل ہے لیکن اس کا یہ ہر گز مطلب نہیں کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق اور انسانی بحران کو یکسر انداز  کر دے۔ اُنہوں نے کہا کہ اُنہیں اور اُن کے ساتھیوں کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک ملین بھارتیوں کی موجودگی اور دو ایٹمی ملکوں کے درمیان کشمیر کے تنازعہ پر سخت تشویش ہے۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے  لیبر رہنما کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لیبر پارٹی نے اپنی حالیہ سالانہ کانفرنس میں کشمیر کے حوالہ سے جو اہم قرار داد منظور کی اسے جموں و کشمیر کے عوام تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ صدر  نے ٹام واٹسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے معاشی مفادات اور دیگر غیر متعلقہ امور کو خاطر میں لائے بغیر جس اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیریوں کی تاریخ کے تاریک مرحلہ پر  اُن کے حق میں آواز بلند کی اسے کشمیری عوام کبھی بھلا نہیں پائیں گے۔  صدر سردار مسعود خان نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندو  انتہا پسندوں نے برطانوی لیبر پارٹی کو بد نام اور بلیک میل کر کے کشمیریوں کے حق میں اس کی آواز دبانے کے لے ایڑی چوٹی کا زور لگایا لیکن وہ اس میں بری طرح ناکام ہوئے۔
  سردار مسعود خان 

مزید :

صفحہ آخر -