فیروزہ علی کی سٹیج ڈرامہ ”دھرنا پیار دا“ میں شاندار پرفارمنس

  فیروزہ علی کی سٹیج ڈرامہ ”دھرنا پیار دا“ میں شاندار پرفارمنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وپرفارمر فیروزہ علی نے راکسی تھیٹر گجرانوالہ میں ”دھرنا پیار دا“میں شاندار پرفارمنس سے عوام کو داد دینے پر مجبور کردیا۔ فیروزہ علی گذشتہ روز راکسی تھیٹر گجرانوالہ میں شروع ہونے والے سٹیج ڈرامے ”دھرنا پیاردا“ کا حصہ بن گئی ہیں جس میں ان کے ہمراہ اداکار طارق ٹیڈی،انعم درانی،گوشی ٹو،ندا خان،مناہل نور،گڈو کمال،مٹھو جی،سجاد حیدر،وسیم ڈار اور ستارہ شہزادی بھی پرفارم کررہی ہیں۔
اس ڈرامے کے پروڈیوسر آفتاب بٹ ہیں فیروزہ علی نے بتایاکہ میں نے جہاں بھی پرفارم کیا ہے اپنی یادیں چھوڑ کے آئی ہو ں اس ڈرامہ میں بھی انہوں نے ایک نئی دھمال آئٹم پرفارم کررہی ہیں جو بیحد پسندکی جارہی ہے۔فیروزہ علی نے کہاکہ ان کا محفل تھیٹر میں ایک طویل عرصہ کام کرنے کا تجربہ ہے جہاں انہوں نے سپر سٹارز کے ساتھ پرفارم کیا ہے بالکل اسی طرح وہ اب گجرانوالہ کی مہمان ہیں اور انہیں وہاں بہت سراہا جارہاہے۔فیروزہ علی نے مذید بتایاکہ اپنے ڈراموں کی کامیابی کی وجہ سے ان کے پرستاروں کی تعداد بہت زیادہ ہے اس لئے وہ جس شہرمیں بھی پرفارم کرنے جاتی ہیں ان کے پرستار جوق درجوق ان کا ڈرامہ دیکھنے آتے ہیں۔

مزید :

کلچر -