اداکارہ و ماڈل وفا شہزادی بیمار شوٹنگ شیڈول ڈسٹرب

اداکارہ و ماڈل وفا شہزادی بیمار شوٹنگ شیڈول ڈسٹرب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل وفا شہزادی کو کراچی کی آب و ہوا راس نہ آئی،بیمار پڑ گئیں،شوٹنگ شیڈول ڈسٹرب وفا شہزادی ان دنوں مختلف برانڈز کے شوٹس اور کمرشلز کی ریکارڈنگز کے لیئے کراچی گئی ہوئی ہیں ان دنوں موسم کی تبدیلی کی وجہ سے ان کا گلا خراب اور بخار ہو گیاہے۔ وفا شہزادی نے بتایاکہ کچھ دن تک وہ ٹھیک رہی ہیں مگر جب ساحل سمندر پر فوٹو شوٹس شروع کئے گئے تو ان کی طبیعت خراب ہو گئی ان دنوں ان کا گلا خراب ہے اور بار بار بخار ہو رہاہے جس سے ان کے شیڈولز بھی ڈسٹرب ہو رہے ہیں وفا شہزادی نے بتایاکہ ابھی تو ان کے شوٹس کا آغاز ہوا تھا ابھی ان کی TVC بھی باقی ہیں انہوں نے مقامی ڈاکٹرسے اپنا علاج شروع کروادیاہے۔

وفا شہزادی نے مذید بتایاکہ ان کا یہ قیام کراچی میں ایک ماہ کا ہے مگر طبیعت خرابی کی وجہ سے ہو سکتا ہے یہ بڑھ جائے کیونکہ فوٹو شوٹس کیلئے لوکیشنز مارک کی جاچکی ہیں اس لیئے وہ اپنے پرستاروں سے اپیل کرتی ہیں کہ ان کی صحتیابی کی دعا کریں تاکہ وہ جلد از جلد لاہور واپس آکر اپنے زیر تکمیل پراجیکٹس مکمل کروائیں۔

مزید :

کلچر -