دھرنے والی پارٹی پی ٹی آئی امیدوار کی سہولت کار ہے: عاجز دھامرا

دھرنے والی پارٹی پی ٹی آئی امیدوار کی سہولت کار ہے: عاجز دھامرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عاجز دھامرا نے  لاڑکانہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی شکست پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنے والی پارٹی پی ٹی آئی امیدوار کی سہولت کار ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عاجز دھامرا نے لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کے الزامات عائد کر دیے۔انہوں نے کہا کہ 43 پولنگ اسٹیشنز پر پیپلز پارٹی جیت رہی تھی کہ اچانک نتائج روک دیے گئے۔رہنما پیپلز پارٹی نے لاڑکانہ میں جے یو آئی ف پر بھی تحریکِ انصاف کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ میں دھرنے والی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی سہولت کار ہے۔