پیپلزپارٹی کی شکست،پی ٹی آئی رہنما مٹھائی لیکر سی ایم ہاؤس پہنچ گئے

    پیپلزپارٹی کی شکست،پی ٹی آئی رہنما مٹھائی لیکر سی ایم ہاؤس پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 11 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ جی ڈی اے کے امیدوار کی کامیابی پر پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی مٹھائی لے کروزیراعلی ہاؤس پہنچ گئے۔لاڑکانہ میں پی ایس 11 کی ضمنی انتخابات میں تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کی جیت کی خوشی پر پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی راجا اظہر، ارسلان تاج، جمال صدیقی کارکنان کے ہمراہ مٹھائی لے کر وزیرِ اعلی ہاؤس پہنچے۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہاکہ وزیرِ اعلی سندھ کو سندھ کے کروڑوں عوام کی طرف سے مٹھائی دینے آئے ہیں، صوبے میں تبدیلی کا سفر شروع ہوگیا ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے فریال تالپور کے بھی جلد نااہل ہونے اور پی ایس 10 پر بھی جلد ضمنی انتخاب ہونے اور پی ٹی آئی کے میدان مارنے کا بھی دعوی کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی ہار کی بڑی وجہ بیڈ گورننس ہے اور عوام صوبے میں تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں۔