پیپلزپارٹی اب بھٹو کے نام کا چورن نہیں بیچ سکتی، نصرت سحر عباسی

پیپلزپارٹی اب بھٹو کے نام کا چورن نہیں بیچ سکتی، نصرت سحر عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رہنما نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اب بھٹو کے نام کا چورن نہیں بیچ سکتی،اس سے زیادہ تذلیل کیا ہوگی کہ لوگوں کے لیے اسپتالوں میں اسٹریچر تک موجود نہیں ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نصرت سحر عباسی نے پاکستان پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ میں غریب لوگوں کی حالت سب دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اب بھٹو کے نام کا چورن نہیں بیچ سکتی، بھٹو زندہ ہے، روٹی کپڑا اور مکان کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنایا گیا۔ہم پیپلز پارٹی ے غریب لوگوں کو کیا دھمکائیں گے، لاڑکانہ میں غریب لوگوں کی حالت سب دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ پر برسوں سے قابض جماعت کی اس سے زیادہ تذلیل کیا ہوگی کہ لاڑکانہ کے اسپتالوں میں لوگوں کے لیے اسٹریچر بھی موجود نہیں۔انہوں نے کہاکہ صحت، تعلیم، صاف پانی فراہم نہ کرنے پر عوام نے انتقام لیا، پی پی کو اپنے ہی گڑھ سے شکست ہوئی۔نصرت سحر عباسی نے کہاکہ ضمنی انتخاب میں تاریخ ہے کہ جو پارٹی اقتدار میں ہو وہی کامیاب ہوتی ہے، تاریخ کے برعکس ضمنی انتخاب میں لوگوں نے اپوزیشن کومنتخب کیا۔