ترقی کے منتظر62 اسسٹنٹ کی اگلے عہدوں پر ترقی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیکریٹری داخلہ سندھ کی سربراہی میں تغلق ہاؤس سندھ سیکریٹیریٹ میں سندھ پولیس کی ڈپاٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کے جملہ ممبران میں شامل ایڈیشنل آئی جی سندھ، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے بھی شرکت کی۔اس موقع پرسندھ پولیس کے 62سینئر موسٹ اسسٹنٹ کو گریڈ17آفس سپرانٹنڈنٹ کے عہدے پر باقاعدہ ترقی کی منظوری دیدی ہے۔اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ سندھ نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ محکمانہ ترقی کے ضمن میں اس سے قبل سال 2016ء میں کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا اور آج ہونیوالا یہ اجلاس تین سال بعد ہوا ہے اور ترقی پانیوالے تمام آفس سپرانٹینڈنٹ کو آج کے اس دن کا عرصہ تین سال سے انتظار تھا۔