عدالت نے ملزم رحیم شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی

عدالت نے ملزم رحیم شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایک مرتبہ پھر ملزم رحیم شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو ارشاد رانجھانی قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایک مرتبہ پھر ملزم رحیم شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ سندھ ہائیکورٹ بھی ملزم رحیم شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ نے مقتول کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر کا بیان قلم بند ہونے کے بعد دوبارہ درخواست ضمانت دائر کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ملزم رحیم شاہ کی فائرنگ سے بھینس کالونی میں ارشاد رانجھانی جاں بحق ہوگیا تھا۔