وفاقی بیورو کریسی میں تبادلے

    وفاقی بیورو کریسی میں تبادلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی بیورو کریسی میں تبادلے کر دیئے گئے جس کے مطابق گریڈ 19 کے افسر ڈپٹی سیکرٹری اصغر علی کی خدمات وزارت قومی صحت کے سپرد کر دی گئیں،اِن لینڈ ریونیو سروس گریڈ 20 کی افسر مس عنبرین ڈائریکٹر جنرل انسانی حقوق تعینات کر دی گئیں۔پولی کلینک اسپتال کی میڈیکل آفیسر زرین ستار کی خدمات وفاق سے سندھ کے حوالے کر دی گئیں۔ ڈاکٹر زرین ستار کی خدمات جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سنٹر کراچی کے سپرد کر دیء گئیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقررو تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔
تبادلے

مزید :

صفحہ اول -