لاہورہائی کورٹ، مستقل ہونے والے 6ججوں نے حلف اٹھا لیا

لاہورہائی کورٹ، مستقل ہونے والے 6ججوں نے حلف اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے 6ججوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان نے ان سے حلف لیا، حلف برداری کی سادہ و پروقار تقریب لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاؤنج میں منعقد ہوئی، جس میں لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر کام کرنے والے جج صاحبان، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، وفاقی و صوبائی لاء افسروں، پاکستان بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کے ممبران اور لاہور ہائیکورٹ بار و لاہور بار کے راہنماؤں سمیت حلف اٹھانے والے ججوں کی فیملیز اور عزیز و اقارب نے شرکت کی، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبدالستار نے فاضل ججوں کی مستقلی کا صدارتی نوٹیفکیشن پڑھا اور نظامت کے فرائض سرانجام دیئے،مستقل ججوں کے طور پرحلف اٹھانے والوں میں مسٹر جسٹس انوار الحق پنوں، مسٹرجسٹس فاروق حیدر، مسٹرجسٹس محمد وحید خان، مسٹرجسٹس رسال حسن سید، مسٹرجسٹس عاصم حفیظ اور مسٹرجسٹس صادق محمود خرم شام ہیں،6ایڈیشنل ججوں کی کنفرمیشن کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے مستقل ججوں کی تعداد 44ہوگئی ہے جبکہ ایڈیشنل ججوں کی تعداد ایک رہ گئی ہے،اس وقت لاہور ہائی کورٹ میں 45جج کام کررہے ہیں جبکہ 15سامیاں خالی ہیں۔
ججز حلف

مزید :

صفحہ اول -