معاشی اقدامات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا،وزارت خزانہ

معاشی اقدامات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا،وزارت خزانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے حکومت کے اقدامات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔ایک بیان میں ترجمان وزارت خزانہ نے کہاکہ رواں مالی سال جولائی ستمبر عرصہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 137 فیصد اضافہ ہوا۔ترجمان نے کہاکہ رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں 88 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی براہراست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔ترجمان کے مطابق ستمبر کے مہینے میں براہراست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 112 فیصد کا اضافہ ہو۔ا ترجمان نے کہاکہ ستمبر میں 38 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی براہراست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی،ستمبر میں ہونے والی براہراست غیر ملکی سرمایہ گزشتہ 26 ماہ ہونے والی سرمایہ کاری میں سب سے زیادہ ہے۔
وزارت خزانہ

مزید :

صفحہ اول -