ڈاکٹر عدنان کا مریم سے ملاقات، طبی معائنے کی اجازت کیلئے آئی جی جیل خانہ جات کو خط

  ڈاکٹر عدنان کا مریم سے ملاقات، طبی معائنے کی اجازت کیلئے آئی جی جیل خانہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) نواز شریف خاندان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کوٹ لکھپت جیل میں قید مریم نواز سے ملاقات اور طبی معائنے کی اجازت کیلئے آئی جی جیل خانہ جات کو خط لکھ دیا۔ ڈاکٹر عدنان کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ جیل حکام کی جانب سے مریم نوازکے طبی معائنے کے لئے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔ گزشہ جمعرات بھی ملاقات کے لئے جیل گیا لیکن ملاقات سے روکدیا گیا۔خط میں درخواست کی گئی ہے کہ مریم نواز کے طبی معائنے کے لئے جیل میں ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے۔
آئی جی جیل خانہ جات کو خط

مزید :

صفحہ اول -