آزادی مارچ اعلان سے بنوں کے عوام میں خوشی کی لہردوڑگئی، ملک مقبول زمان

  آزادی مارچ اعلان سے بنوں کے عوام میں خوشی کی لہردوڑگئی، ملک مقبول زمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں (بیورورپورٹ)آل ٹرانسپورٹ یونین ورکرز کنفیڈریشن جنوبی اضلاع کے صدر اور جے یو آئی کے خادم ملک مقبول زمان اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے آزادی مارچ کے اعلان سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اس مارچ میں عوام سمیت تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین اور کارکن شرکت کریں گے احتجاج ہر کسی کا جمہوری حق ہے جے یو آئی کا آزادی مارچ پر امن ہوگا لیکن اگر حکومت نے روڑے اٹکانے کی کوشش کی یا کسی کارکن کو روکا تو تمام تر حالات کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی کیونکہ جے یو آئی کے کارکن کشتیاں جلاکر حکومت کے خلاف میدان میں نکل چکے ہیں جیلیں اور ہتھکڑیاں ہمارے خوصلے پست نہیں کرسکتے جے یو آئی نے حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف طبل جنگ بجادیا ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت دھمکیوں سے مذاکرات پر آئی ہے لیکن مولانا فضل الرحمن حکومت کو مزید وقت دینے والے نہیں اور وزیر اعظم پہلے استعفیٰ دیگا پھر مذاکرات ہوں گے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوامی مقبولیت کھوچکی ہے اور حکمران حکومت میں رہنے کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں عوام ایک سال میں ہی حکومت سے بد ظن ہوچکے ہیں اور جے یو آئی سلیکٹڈ حکمرانوں کا بوریا بستر گول کردیگی آزادی مارچ حکومتی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی اور کارکن بڑی بے صبری سے مارچ کا انتظار کررہے ہیں جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔