سانحہ کارساز کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، اور نگزیب ہوتی

سانحہ کارساز کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، اور نگزیب ہوتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر نواب زادہ اورنگزیب خان ہوتی نے کہاہے کہ سانحہ کار ساز کے شہداء کا خون کا رائیگاں نہیں جائے گا اورسانحے کے کارکنوں کی قربانیاں تاحیات یادرکھی جائیں گی وہ یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے پی پی کے ضلعی صدر نے کہاکہ 18 اکتوبر 2007 کو ہونے والے افسوس ناک واقعہ میں پارٹی کے 200 سے زائد کارکنوں نے جمہوریت کی بحالی کے لئے قربانی دی انہوں نے کہاشہید کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اورکسی ڈکٹیٹر سے کمپرومائز نہیں کیا انہو ں ے کہاکہ ملک میں جمہوریت کے لئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور بہت جلد عوام کی طاقت سے سیلیکٹڈ حکومت کا تختہ الٹ کر عوامی حکومت بنائینگے۔نواب زدہ اورنگ زیب خان ہوتی نے کہاکہ عوام مہنگائی،بے روزگاری اورنت نئے ٹیکسوں سے تنگ آچکے ہیں اورعوام کی نظریں صرف اور صرف پیپلز پارٹی پر مرکوز ہیں۔