سرکاری محکمے ضم کرنے کا مقصدملک میں افراتفری پھیلاناہے، شازیہ طہماش

سرکاری محکمے ضم کرنے کا مقصدملک میں افراتفری پھیلاناہے، شازیہ طہماش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما وسابق ایم پی اے شازیہ طہماش نے کہاہے کہ تحریک انصاف کا سرکاری محکمے ختم کرنے کا مقصد ملک میں افراتفری جیسی فضاء قائم کرنا ہے حکومتی وزراء کی طرف سے یہ بیان کہ حکومت کاکام نوکری دینا نہیں اپنی سلکٹڈحکومت کی طرح انتخابی منشور اوردعوؤں کابھی جعلی ہونے کا ثبوت ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سانحہ کارساز کو 12 برس بیت چکے بینظیر بھٹو جلاوطنی ختم کرکے واپس آرہی تھیں کراچی ائرپورٹ اور ارد گرد عوام کا جم غفیر موجود تھا اس وقت ملک پر مسلط آمریت نے بینظیر اور ان کی ریلی پر حملہ کروا محترمہ اس رات حملہ کے باوجود رات بھر ہسپتالوں کے چکر لگاتی رہیں دوسرے روز بینظیر بھٹو نے قیادت کوآگاہ کیا کہ ان پرسیاست سے کنارہ کشی کے لئے دباو ڈالا جارہا یے شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے کہا کہ وہ جمیوریت کی یہ لڑائی لڑری رہیں گی چاہے جان ہی کیوں نہ چلی جائے انہوں نے آصف زرداری کی صحت پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اگر آصف علی زرداری کو کچھ بھی ہوا تو اس کی زمہ داری سلکٹڈ حکومت پر ہوگی،انہوں نے کہا کہ حکومت نے غریبوں کاشتکاروں کسانوں مزدوروں محنت کشوں کے ساتھ جو کچھ کیا ہے اس پر کوئی محب وطن شہری خاموش نہیں رہ سکتا انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں کی ہڑتال کوتین ہفتے سے زائد گزرچکے ہیں لیکن حکومت اپنے غرورکے نشے میں عوام کی تکالیف اورمشکلات کوبھول چکی ہے ہڑتال کے باعث غریب مریض ہسپتالوں میں رل رہے ہیں لیکن ان کامداواکرنے والاکوئی نہیں حکومت کی نااہلی کی وجہ سے آج پوراصوبہ عذاب میں مبتلاہے۔