عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ہر طبقہ سراپااحتجاج ہے، جنان وزیر

عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ہر طبقہ سراپااحتجاج ہے، جنان وزیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں (بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام کے سابق تحصیل کونسل ممبر صدر ایوب المعروف جنان وزیر نے کہا ہے کہ20اکتوبر کو منڈان پارک میں جے یو آئی عوامی قوت کا مظاہرہ کریگی اور آزادی مارچ میں شرکت کیلئے قائد اکرم خان درانی کی قیادت میں لائحہ عمل تیار کیا جائیگا آزادی ملین مارچ ظالم حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے کیلئے کیا جارہا ہے 27تاریخ کو ملک بھر سے قافلے مارچ میں شرکت کیلئے روانہ ہوں گے اور 31کو فیصلہ کن مرحلہ شروع ہوگا جس میں بنوں سے لاکھوں کارکن شرکت کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخباری نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سے عوام کو چھٹکاراہ دلانے کیلئے آزادی مارچ کا فیصلہ قائدین نے کیا ہے اور ہم اپنے قائد مولانا فضل الرحمن اور اکرم خان درانی کے ایک اشارے پر جان بھی نچھاور کرنے کیلئے تیار ہے مارچ کیا چیز ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے قائدین کیلئے حکومت گرانا کوئی مشکل کام نہیں کیونکہ یہ حکومت جعلی حکومت ہے اور جے یو آئی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے اسلئے آج عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے اور عوام اور کارکنوں کو بے صبری سے مارچ کا انتظار ہے اور اس وقت تک میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے جب تک جعلی مینڈیٹ والی حکومت سے عوام کو نجات نہیں دلاتے،انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگر کسی قسم کی رکاوٹ ڈالی یا مارچ کو ناکام بنانے کی کوشش کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے اور حکومت کا چلنا مشکل کردیں گے کیونکہ احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے اور 31اکتوبر کو ثابت کردیں گے کہ عوام کس کے ساتھ ہیں۔