پبی میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری،مسائل کے انبار

پبی میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری،مسائل کے انبار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پبی (نما ئندہ پاکستان) عوام کے مسا ئل سنے اور ان کو بروقت حل کر نے کے لئے ڈی سی نو شہرہ شا ہد علی خان کی ہدا یت پر اے پبی حلیمہ عبید نے گور نمنٹ ہا ئی سکول محب بانڈہ میں کھلی کچہری منعقد ہو ئی جس میں ایس ڈی ای او پبی زنا نہ نازیہ ریڈر ارشد خان ٹی او ار پبی اخلاق حسین سمیت دیگر سر کاری محکموں کے افسران نے شر کت کی کھلی کچہری میں عوام نے شکایات کے انبار لگا دیے اس موقع پرعو ام نے شکایت کی کہ نکاس اب کے نالے گندگی سے بھر گئے ہیں صفائی کرنے والا کوئی نہیں ہم کس کے پاس چلے جائیں دریائے کابل کے پار جنگل پر لوگوں نے قبضہ کیا ہے اور وہ لوگ بڑے اثر رسوخ کا مالک ہیں ان لوگوں سے جنگل واگزار کی جائے پینے کا پانی آلودہ ہو چکا ہے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کا گراونڈ نہیں ہے ہم زمین دینے کے لئے تیار ہیں فلٹریشن پلانٹ لگایا جاے گیس نہ ہونے کے برابر ہے پریشر بہت کم ہے بجلی کی تاریں بوسیدہ ہو چکی ہے دریا کے کنارے ہماری سینکڑوں ایکڑ زمین چلی گئی ہے لیکن نکاس کے لیے کوئی جگہ ہیں اور نہ چھوڑا گیا سمیت دیگر مسا ئل بیان کئے کھلی کچہری سے اے سی حلیمہ عبید نے بعض مسا ئل کو موقع پر حل کر نے کے لئے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدا یات جاری کئے اور کہا کہ میں آپ کے تمام مسا ئل نوٹ کئے ہیں جو مسا ئل ضلعی انتظا میہ سے وابستہ نہیں ان کو حل کر نے لئے ڈی سی شا ہد علی خان خود کاروا ئی کر ینگے اور جو مسا ئل صو با ئی حکو مت اور مرکزی حکو مت کے اختیار میں ہیں ان کو حل کر نے کے لئے را بطے کر ینگے انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد بھی یہ ہے کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں انہوں نے عام سے اپیل کی کہ منشیات فروشوں اور دیگر جرا ئم پیشہ افراد کی نشا ند ہی میں پو لیس کے ساتھ تعاون کیا کریں اور اگر پو لیس اور دیگر محکموں کے اہلکارآپ کے نہیں سنتے تو مجھ سے میرے دفتر میں براہ راست مل سکتے ہیں ہم آپ کے مسا ئل حل کر نے کے لئے بھر پور اقدا مات کر ینگے