عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ؐ کے صوبائی امیر کا مختصر دورہ سرائے نورنگ

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ؐ کے صوبائی امیر کا مختصر دورہ سرائے نورنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے صوبائی امیر مولانا مفتی محمد شہاب الدین پوپلزئی گذشتہ روزمختصردورے پرسرائے نورنگ آئے اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی مبلغ مولانا عبد کمال، صوبائی رہنما چچا عنایت، ضلع لکی مروت کے ناظم اعلی مولانا عبدالرحیم، ضلعی ناظم مفتی ضیاء اللہ، ناظم مالیات مولانا محمد ابراہیم ادہمی، ناظم تبلیغ مولانا محمد طیب طوفانی اور ناظم دفتر ماسٹر عمر خان سمیت دیگر موجوتھے مولانا مفتی محمد شہاب الدین پوپلزئی نے ختم نبوت کے ضلعی دفتر کا بھی دورہ کیا جہاں پر مولانا محمد ابراہیم ادہمی نے انہیں دفتر و دیگر سرگرمیوں سے متعلق سے آگاہ کیاعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے صوبائی امیر مفتی مفتی محمد شہاب الدین پوپلزئی نے کہاہے کہ قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر اظہار افسوس کرتے ہیں حکومت بھی قادیانیوں کو ریلیف دے رہی ہے گستاخ آسیہ مسیح سمیت قادیانیوں کو رہا کرنے پر مسلمانوں میں تشویش جبکہ قادیانیوں سمیت مغربی دنیا میں خوشیاں منائی جارہی ہے انہوں نے اس بات پر اظہار کا افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف پاکستان انڈیا کے ساتھ حالات جنگ میں ہے جب کہ دوسری جانب حکومت نے کرتار پورا رہداری کو کھول رکھی ہے جسے قادیانیوں کو زیادہ ریلیف مل رہی ہے ہیں حکومت اس کوفوری طورپربندکردیں اُنہوں نے مزیدکہا کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ لکی مروت کے عہدیداروں سمیت کارکنان ختم نبوت کو ختم نبوت دفتر کے قیام پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ان شاء اللہ دفتر کے قیام سے اب ہر گھر تک عقیدہ ختم نبوتؐ کا پیغام پہنچایاجائے گا۔