ایم این اے محسن داوڑ کی اے ٹی سی کی عدالت میں پیشی،ایم این اے علی وزیر پیش نہ ہوسکے

  ایم این اے محسن داوڑ کی اے ٹی سی کی عدالت میں پیشی،ایم این اے علی وزیر پیش نہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (بیورورپورٹ)ایم این اے محسن داوڑ کی اے ٹی سی کی عدالت میں پیشی,ایم این اے علی وزیر پیش نہ ہوسکے گذشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقہ خڑ قمر کے واقعے کے سلسلے میں ایم این اے محسن داوڑ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ایم این اے علی وزیر نامعلوم وجوہات کی بناء پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے احکامات جاری کرتے ہوئے پیشی کیلئے اگلی تاریخ 25اکتوبر مقرر کردی واضح رہے کہ اگلی تاریخ کو دونوں ایم این ایز کی پیشی ہوگی۔