قبائل میں پاک فوج اور سیکورٹی فروسزنے جانوں کی قربانیاں دیں، علامہ فداحسین

قبائل میں پاک فوج اور سیکورٹی فروسزنے جانوں کی قربانیاں دیں، علامہ فداحسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاراچنار (نمائندہ پاکستان) ضلع کرم کے ممتاز روحانی پیشوا علامہ فدا حسین مظاہری نے مرکزی جامع مسجد پاراچنار میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں میں فوج اور دیگر سیکورٹی فورسز نے قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہا کہ کرم میں جو مثالی امن قائم ہے یہ شرپسند عناصر کو ہضم نہیں ہوتا اور یہی عناصر مختلف حیلے بہانوں سے علاقے کو ایک بار پھر جنگ وجدل کی طرف دھکیلنے کی کوشیش کررہے ہیں گذشتہ دنوں ذاتی واقعے کی اڑ میں احتجاج کرانا گاڑیاں جلانا، راستے بند کرنا،لوگوں کو اغوا کرنا ان امن دشمن عناصر ہی کی کارستانیان ہیں قبیلوں کے درمیان یہ ذاتی دشمنیاں صرف کرم میں نہیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہوتی ہیں علامہ فدا حسین مظاہری نے لوئر کرم کے بعض دانشمند مشران کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پر لازم ہے کہ ایسے حالات میں علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کی بھر پور کوشش کرتے ہوئے بدامنی کا راستہ روکنا چاہیے انہوں نے کہا کہ جو مسلمانوں کے درمیان دانستہ یا نا دانستہ پھوٹ ڈالتے ہیں وہ اسلام دشمن عناصر کی خدمت انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا علاقہ ضلع بنا ہے یہاں عدالتیں اور آئین موجود ہیں ہمیں ماروائے عدالت کوئی بھی اقدام نہیں کرنا چاہیے انہوں نے ضلع کرم کے عوام کو تاکید کی کہ وہ علاقے کی تعمیر وترقی کیلیے کوششیں کرنا چاہیے تعلیم، بجلی، پانی اور سڑکوں کا مسئلہ حل کرنا چاہیے ہمیں چاہیئے کہ حکومت اور فوج کے ساتھ ملکر اپنے علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں